ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جموں وکشمیرمیں کشیدگی کے درمیان پالی ٹیکنیک کالج کا ہاسٹل خالی کرنے کا حکم

جموں وکشمیرمیں کشیدگی کے درمیان پالی ٹیکنیک کالج کا ہاسٹل خالی کرنے کا حکم

Sat, 03 Aug 2019 23:45:50    S.O. News Service

نئی دہلی، 03 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جموں وکشمیرکے حالات کو دیکھتے ہوئے سری نگر میں واقع پالی ٹیکنیک کالج کے پرنسپل نے طالب علموں کے فوری ہاسٹل خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگلے حکم تک کسی بھی طالب علم کو ہاسٹل نہیں دیا جائے گا۔امرناتھ یاترا کو لیکر انٹیلی جنس معلومات کے حوالے سے دہشت گردی کے خطرے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا جس کے بعد ریاست میں تمام طرح کے خدشات کا اظہار کیا جا رہاتھا۔جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کو ایک مشاورت جاری کیا تھا۔اس میں سیاحوں اور امرناتھ زائرین کو وادی سے جلد سے جلدلوٹنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔جموں وکشمیرکے محکمہ داخلہ نے یہ مشاورت جاری کیا تھا۔مشاورت سے کشمیر میں افرا تفری بھی مچ گئی تھی لیکن دوسرے دن یعنی ہفتہ کو وادی میں حالات معمول پرآ گئے ہیں۔سیکورٹی کے پیش نظر کشمیر میں مرکزی حکومت نے 100 کمپنیوں کے بعد 25 ہزار اضافی سیکورٹی فورس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ صاف پیغام ہے کہ وادی میں کچھ بڑا ہونے والا ہے،وادی میں 35 اے کو لے کر خدشات کا دورعروج پر ہے۔اگرچہ کچھ دن پہلے ہی گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے لیکن لوک سبھا انتخابات سے قبل امت شاہ کا یہ کہنا کہ آرٹیکل 35 اے اور 370 کو ختم کر دیا جائے گا اور اب 35 ہزار اضافی جوانوں کی تعیناتی کی خبر نے وادی کے سیاسی رہنماؤں میں کشمکش کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔


Share: